گورنر سندھ کی نجی اسپتال میں زیرِ علاج سینئر سیاست دان ممتاز بھٹو کی عیادت

جمعرات 13 ستمبر 2018 23:30

گورنر سندھ کی نجی اسپتال میں زیرِ علاج سینئر سیاست دان ممتاز بھٹو کی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2018ء) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے نجی اسپتال میں زیرِ علاج سینئر سیاست دان ممتاز بھٹو کی عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔

(جاری ہے)

ممتاز بھٹو نے عیادت کے لئے آنے پر گورنر سندھ عمران اسماعیل کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے گورنر سندھ کا منصب سنبھالنے پر انہیں مبارکباد بھی دی۔ اس موقع پر ممتاز بھٹو کے صاحبزادے امیر بخش بھٹو بھی موجود تھے۔