پی ٹی سی ایل اورڈیل ای ایم سی کے مابین انٹرپرائز کلاس انفراسٹرکچر سلوشنزمہیاکرنے کا معاہدہ طے پا گیا

معائدے سے پاکستان بھر میں کاروبار ی اداروں میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی منتقلی کے عمل کو بڑھانے میں مدد ملے گی،عادل رشید

جمعہ 14 ستمبر 2018 19:48

پی ٹی سی ایل اورڈیل ای ایم سی کے مابین انٹرپرائز کلاس انفراسٹرکچر سلوشنزمہیاکرنے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2018ء) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے پاکستان بھر میں کاروبار ی اداروں میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی منتقلی کے عمل کو بڑھانے کے لئی ڈیل ای ایم سی کے ساتھ انٹرپرائز کلاس انفراسٹرکچر سلوشنزمہیاکرنے کا معاہدہ کیا ہے۔ معاہدے کے تحت پی ٹی سی ایل، ڈیل ای ایم سی کو ملک بھر میں کمپنیوں اور کاروباری اداروں کو انفراسٹرکچر سلوشنز اور سروسز فراہم کریں گے۔

یہ سلو شنز مختلف اداروں اور تنظیموں کو بڑے پیمانے پر مہارت کے ذریعے اپنے کاروبار کو وسعت دینے کے لئے مددگار ثابت ہوں گے۔ مختلف کاروباری ماڈلزکی منفرد ضروریات کو سمجھتے ہوئے یہ معاہدہ تمام مارکیٹ کے اداروں کو چھوٹے یا بڑے پیمانے پر ان کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے سلوشنز فراہم کرے گا، جو ڈیٹا سنٹر کو جدید بنانے اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی کارکردگی بڑھانے میں معاون ثابت ہوں گے۔

(جاری ہے)

چیف بزنس سروسز آفیسر پی ٹی سی ایل عادل رشید نے اس موقع پر کہا کہ اس معاہدے سے ہم اداروں کو جدید انفراسٹرکچر اور سروسز کی پیشکش کر سکیں گے جو انہیں اپنی صلاحیتوں کو بڑھانے اور تیزی سے ترقی کرنے میں مدد دے گی۔ ڈیل ای ایم سی کی صلاحیتوںکو استعمال کرتے ہوئے اداروں کوڈیجیٹل چیلنجز کا مقابلہ کرنے میں مددفراہم کرنا ہے اور پی ٹی سی ایل کو ایک قابل اعتماد آئی سی ٹی سلوشنز پرووائیڈر کے طور پرمتعارف کرانا ہماری ترجیح ہے، اور اپنے صارفین کو ڈیجیٹل چیلنجز کے مقابلے میںسلوشنز فراہم کرنا ہے اور انہیں نئی سہولتوں کی تنصیب کیلئے اعتماد دینا ہے۔

ڈائریکٹر ڈیٹا سنٹر سلوشنز ڈیل ای ایم سی ایشیاء ایمرجنگ مارکیٹس نوید خان نے کہا کہ ڈیل ای ایم سی اور پی ٹی سی ایل نے ڈیجیٹل ٹرانسفرمیشن کی جانب ایک نئے سفر کا آغاز کیا ہے۔ ڈیل ای ایم سی کی جدید ٹیکنالوجی اور پی ٹی سی ایل کی پورے پاکستان میں رسائی کے ساتھ دونوں ادارے مشترکہ اہداف کے لئے ایک دوسرے سے تعاون کر رہے ہیں جس کا مقصد کاروبار ی اداروںکو اس ڈیجیٹل دور کے لئے تیاری میں مدد دینا ہے۔

پی ٹی سی ایل کی ڈیل ای ایم سی کے ساتھ شراکت داری کاروبار کیلئے کنورجڈ ، ہائپر کنورجڈ، آل فلاش اینڈ ہائبرڈ سٹوریج ٹو بزنسز کے تحت اس کی پبلک کلائوڈ سٹرٹیجی کے ذریعے وسیع پیمانے پر کلائوڈ نیٹو اور روایتی ورک لوڈ سلوشنزکے عین مطابق ہوگی۔ ان میں ملک میں مختلف صنعتوں کیلئے سرور لائف سائیکل آٹومیشن، ایکسپینڈ ایبل انفرانسٹرکچر فار کمپیوٹ اینڈ نیٹ ورکنگ اور ملک بھر میں مختلف ڈیل ای ایم سی سافٹ ویئر ڈیفائنڈ اسٹوریج سلوشنز شامل ہیں۔