سکیورٹی وجوہات، اقوام متحدہ میں امریکا کی مستقل مندوب کے گھر میں 50 ہزار ڈالر کے پردے

ہفتہ 15 ستمبر 2018 16:00

سکیورٹی وجوہات، اقوام متحدہ میں امریکا کی مستقل مندوب کے گھر میں 50 ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2018ء) اقوام متحدہ میں امریکا کے مشن نے واشنگٹن کی مستقل مندوب نکی ہیلے کی سرکاری قیام گاہ میں سکیورٹی وجوہات کے پیش نظر بھاری قیمت کے پردوں کے اخراجات کا دفاع کیا ہے۔امریکی ٹی وی کے مطابق امریکی مشن نے کہاکہ پردوں کے انتخاب میں نکی ہیلے کا کوئی کردار نہیں ہے۔

(جاری ہے)

سابق صدر باراک اوباما کے دور میں وہائٹ ہاؤس کے عہدے دار بریٹ بروئن نے اپنی ایک ٹوئیٹ میں کہا کہ مذکورہ پردوں کے اخراجات 50 ہزار ڈالر سے زیادہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ وزارت خارجہ کے میزانیے کو کم کرنے کے لیے کوشاں ہے تاہم اس کے باوجود یہ رقم خرچ کی گئی۔اقوام متحدہ میں امریکی مشن نے بتایا کہ ان پردوں کا انتخاب 2016ء میں کیا گیا تھا جب معمول کے پروٹوکول کے مطابق نئی رہائش گاہ کو تیار کیا جا رہا تھا۔ یہ کارروائی نکی ہیلے کو مقرر کرنے والے صدر ٹرمپ کے انتخاب سے پہلے عمل میں آئی تھی۔ مشن کے مطابق نئے پردوں سے رہائش گاہ کی سکیورٹی مضبوط ہو گئی ہے۔