ماضی کی مشہور صحافی اور شاعرہ روبینہ پروین کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور

روبینہ پروین دماغی طور پر مفلوج اور ایک جھونپڑی میں رہنے پر مجبور ہیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 15 ستمبر 2018 16:37

ماضی کی مشہور صحافی اور شاعرہ روبینہ پروین کسمپرسی کی زندگی گزارنے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15 ستمبر 2018ء) : شوبز کی دنیا میں نام کمانے والے اکثر فنکار بعد میں مالی مشکلات کا شکار ہو کر گمنامی کے اندھیروں میں چلے جاتے ہیں جہاں نہ کوئی ان کا حال احوال دریافت کرتا ہے اور نہ ہی کوئی ان کا پُرسان حال ہوتا ہے ۔ ایسی ہی ایک خاتون ماضی کی معروف شاعرہ اور صحافی روبینہ پروین بھی ہیں جو مالی مشکلات کا شکار ہونے اور معاشرے کی بے حسی کا نشانہ بننے کے بعد اب نہ صرف ذہنی طور پر مفلوج ہو گئی ہیں بلکہ ایک چھوٹی سی جھونپڑی میں رہنے پر مجبور ہیں۔

روبینہ پروین لاہور کی سڑکوں پر بے یارو مدگار پھر رہی ہیں۔ روبینہ پروین، جو کبھی مشاعروں کی رونق ہوا کرتی تھیں، کو نہ صرف گذشتہ تین سالوں سے ان کے عزیز و اقارب نے چھوڑ دیا ہے بلکہ ان کی سگی بیٹی نے بھی ان کو ان کے حال پر چھوڑ دیا۔

(جاری ہے)

یہی نہیں بلکہ روبینہ پروین کی دماغی حالت بھی ٹھیک نہیں ہے۔ اس کے باوجود ان کی اکلوتی بیٹی نے والدہ کا خیال تک نہیں کیا اور ان کو مرنے کے چھوڑ دیا ۔

دماغی توازن درست نہ ہونے کے باوجود روبینہ پروین کا یہ کہنا ہے کہ انہیں اپنی بیٹی دن کے پانچوں وقت یاد آتی ہے۔ روبینہ پروین اپنی بیٹی کو ہر وقت یاد کرتی ہیں اور اس کی راہ تکتی رہتی ہیں کہ شاید کبھی وہ اپنی والدہ سے ملاقات کے لیے آئے۔53 سالہ پروین روبینہ لاہور کے علاقہ چوبرجی میں ایک چھوٹی سی جھونپڑی میں رہائش اختیار کیے ہوئے ہیں جہاں وہ اپنی زندگی کے بچے کُچے ایام گزار رہی ہیں اور مفلسی اور بے بسی کی تصویر بنی ہوئی ہیں۔ روبینہ کا کہنا ہے کہ میری خواہش ہے کہ میں اپنی زندگی پوری کروں ، میری زندگی مجھ سے کوئی نہ چھینے۔ ماضی کی معروف شاعرہ اور صحافی روبینہ پروین کی بے بسی پر ایک نگاہ آپ بھی ڈالئے:

متعلقہ عنوان :