پنجاب بھرمیں852ٹریفک حادثات میں05 افراد جاںبحق968زخمی

ہفتہ 15 ستمبر 2018 16:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2018ء) پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 852 روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جبکہ 585 شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا۔378معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا ۔

پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہونے والے ان ٹریفک حادثات میں05افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کیں گئیں۔ ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (86فیصد )موٹر سائیکلز ایکسیڈنٹ کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اورلین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔

(جاری ہے)

اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں375ڈرائیوز،28کم عمرڈرائیورز453مسافراور140پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ205ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت203متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد79حادثات میںم93متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان حادثات میں86متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل968متاثرین میں769مرد اور199خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوںمیں149فراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور552افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ 267زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں705موٹر سائیکلز،129آٹو رکشے،72موٹر کاریں،43وین07مسافربسیں،28ٹرک اور107دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔