جرمن وزیر دفاع کا عراق کا دورہ،عراقی ہم منصب عرفان الحیالی سے ملاقات،عراق میں جرمن فوجیوں کی تعیناتی کے موضوع پر گفتگو

پیر 17 ستمبر 2018 01:50

بغداد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2018ء) جرمن وزیر دفاع اورزلا فان ڈیر لائن نے اتوار کے دن اپنے عراقی ہم منصب عرفان الحیالی سے ملاقات کی ہے،بغداد میں ہوئی اس ملاقات میں دونوں وزراء نے عراق میں جرمن فوجیوں کی تعیناتی کے موضوع پر گفتگو کی، جو مقامی فوج کو تربیت اور مشاورت فراہم کریں گے۔

(جاری ہے)

جرمن فوجی اردن میں تعینات ہیں، جو عراق اور شام میں داعش کے خلاف جاری حکومتی کارروائیوں میں مدد فراہم کرتے ہیں۔ جرمن کسی فوجی جنگی مشن کا حصہ نہیں ہیں بلکہ وہ مقامی فورسز کو تربیت فراہم کرتے ہیں۔