سعودی عرب، حرمین ٹرین کا آغاز 13محرم سے ہوگا

پیر 17 ستمبر 2018 13:45

سعودی عرب، حرمین ٹرین کا آغاز 13محرم سے ہوگا
جدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2018ء) سعودی عرب میں حرمین ٹرین کا آغاز 13محرم سے کیا جائے گا۔ سعودی اخبار کے مطابق مدینہ منورہ سے مکہ مکرمہ کے لئے اکنامی کلاس کا تعارفی کرایہ 75 ریال جبکہ جدہ ، مدینہ منورہ کے لئے 60 ریال مقرر کیا گیا ہے۔ ٹرین کا باقاعدہ آغاز یکم جنوری سے کیاجائے گا جس کے بعد حتمی کرائے مقرر کردیئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے کرایوں کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ مکہ مکرمہ ، مدینہ منورہ کیلئے بزنس کلاس کا کرایہ 95 ریال جبکہ دوطرفہ کرایہ 190 ریال مقرر کیا گیا ہے۔ جدہ سے مدینہ منورہ بزنس کلاس کا کرایہ 75 جبکہ دوطرفہ 150 ریال ہو گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یومیہ 4 ٹرینیں چلیں گی جن کے اوقات صبح 8 بجے، دوسری کا 10 بجے ،تیسری کا وقت دوپہر ایک بجے جبکہ چوتھی ٹرین کا وقت شام کے 5 بجے ہو گا۔