سو دن کے ایجنڈے کی تکمیل کریں گے ،ْشہر یارآفریدی

پیر 17 ستمبر 2018 22:27

سو دن کے ایجنڈے کی تکمیل کریں گے ،ْشہر یارآفریدی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2018ء) وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ سو دن کے ایجنڈے کی تکمیل کریں گے۔وہ پیر کو یہاں مزدوروں کین معیار کو بہتر بنانے کے حوالے سے ورکشاپ سے خطاب کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم مزدور اور عام آدمی کی بات کرتے ہیں، میں یہاں ایک وزیر کی حیثیت سے نہیں آیا، میں مزدوروں کے ساتھ ہمیشہ رہا ہوں، وزیر اعظم بھی ہمیشہ عام آدمی کی بات کرتے ہیں، ہم ان لوگوں کی بات کرتے ہیں جن کی آواز آج سے پہلے سنی ہی نہیں گئی۔

انہوں نے کہا کہ ہم عام آدمی کی زندگی میں آسانی لائیں گے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ چائلڈ لیبر میں ڈومیسٹک چائلڈ لیبر کے لئے قوانین موجود ہی نہیں ہیں، ہمارا 100 دن کا ایجنڈا ہے اور ہم نے اس کو پورا کرنا ہے، ہم اللہ کی خاطر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ کی پہلی ترجیح نیشنل سیکیورٹی ہے، ہمیں مسلک مذہب اور قومیت کے نام پر لڑوایا گیا، ہمیں سب سے پہلے اپنے گھر کو سیدھا کرنا ہے اور اس گھر کی عزت قائم کرنی ہے۔

متعلقہ عنوان :