بھارت نے ایشیا کپ کے میچز ابو ظہبی میں نہ کھیلنے کیلئے دباؤ ڈالنا شروع کردیا

پیر 17 ستمبر 2018 22:39

بھارت نے ایشیا کپ کے میچز ابو ظہبی میں نہ کھیلنے کیلئے دباؤ ڈالنا شروع ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2018ء) بھارتی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ کے میچز ابوظبی میں نہ کھیلنے کے لیے دباؤ ڈالنا شروع کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ابوظبی میں نہ کھیلنے کیلئے ایشین کرکٹ کونسل کی انتظامیہ پر دباؤ ڈالنا شروع کر دیا ہے۔پاکستان اور بھارت کے درمیان انتہائی اہم میچ 19 ستمبر کو دبئی میں کھیلا جانا ہے اور دونوں ٹیموں میں سے جو بھی ٹیم ہارے گی اسے ابوظبی میں 2 میچز کھیلنے ہوں گے۔ذرائع کے مطابق گرمی اور سفر کی وجہ سے بھارت تمام میچز دبئی میں کھیلنا چاہتا ہے اور بی سی سی آئی نے اس حوالے سے انتظامیہ کو آگاہ بھی کر دیا ہے۔