چھٹی انٹر ڈسٹرکٹ ویمنز سافٹ بال چیمپئن شپ اگلے ماہ کراچی میں کھیلی جائے گی، محمد سلیم راجپوت
پیر 17 ستمبر 2018 23:28
(جاری ہے)
اجلاس میں سافٹ بال فیڈریشن آف پاکستان کے سیکریٹری جنرل آصف عظیم، ایس ایس اے کے چیئرمین محمد علی شاہ، جنرل سیکریٹری محمد ذیشان مرچنٹ، فنانس سیکریٹری محمد ناصر، جوائنٹ سیکریٹری مراد حسین، محمد اقبال، فراز اعجاز و دیگر نے شرکت کی۔
ایس ایس اے کے صدر محمد سلیم راجپوت نے کہا کہ انٹر ڈسٹرکٹ سافٹ بال چیمپئن شپ سے صوبے کے نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے میں بہت مدد ملتی ہے، گذشتہ سال خیرپور میں کھیلی گئی پانچویں انٹر ڈسٹرکٹ ویمنز سافٹ بال چیمپئن شپ میں کراچی کے ساتھ ساتھ اندرون سندھ سے بھی کئی باصلاحیت کھلاڑی سامنے آئی تھیں۔ اس موقع پر چیئرمین محمد علی شاہ نے کہا کہ نیشنل چیمپئن شپ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی سندھ کی کھلاڑیوں کو ٹریننگ کے لئے فیڈریشن کے توسط سے بیرون ممالک بھیجا جائے گا تاکہ ہمارے کھلاڑیوں کو عالمی سطح پر کھیلنے کا تجربہ حاصل ہو سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انٹر ڈسٹرکٹ سافٹ بال ایونٹ کو شاندار انداز میں آرگنائز کرایا جائے گا اور چیمپئن شپ میں شریک تمام ٹیموں کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کو رہائش، کھانے، سفری سہولیات سمیت کھیل کے میدان میں ایک مثالی ماحول فراہم کیا جائے گا تاکہ وہ پوری یکسوئی کے ساتھ اپنی صلاحیتوں کا اظہار کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ چیمپئن شپ میں سندھ نے سلور میڈل جیتا تھا، اس بار بھی کوشش ہو گی کہ قومی ایونٹ کے لئے سندھ کی مضبوط ٹیم تیار کی جائے تاکہ مستقبل میں قومی اور بین الاقوامی سطح پر ہونے والے سافٹ بال ایونٹس میں سندھ سے زیادہ سے زیادہ کھلاڑیوں کی شمولیت یقینی بنائی جا سکے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.