صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پارلیمنٹ سے جامع خطاب کیا ہے ملک میں ڈیم انتہائی ضروری ہیں،

پانی کا مسئلہ ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے کی ضرورت ہے، کسی متنازعہ ڈیم کی تعمیر سے پہلے اتفاق رائے قائم کرنا ہو گا وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ’’اے پی پی‘‘ سے خصوصی گفتگو

پیر 17 ستمبر 2018 23:28

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پارلیمنٹ سے جامع خطاب کیا ہے ملک میں ڈیم ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2018ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے معقول پارلیمنٹ سے جامع خطاب کیا ہے،ملک میں ڈیم انتہائی ضروری ہیں، پانی کا مسئلہ ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے کی ضرورت ہے ، متنازعہ ڈیم کی تعمیر سے پہلے اتفاق رائے قائم کرنا ہو گا۔

(جاری ہے)

پیر کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدر مملکت کے خطاب کے بعد ’’اے پی پی‘‘ کے خصوصی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ صدر فیڈریشن کی علامت ہیں، انہوں نے جامع انداز میں خطاب کیا ہے، انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عارف علوی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں جو بیان دیا ہے، یہ پالیسی بیان ہے اور ایک آئینی ضرورت ہے۔

انہون نے کہا کہ پانی کی قلت سے ملک میں قحط جیسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، سندھ سمجھتا ہے کہ پانی کا مسئلہ ہنگامی بنیادوں پر حل کیا جانا چاہیے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ متنازعہ ڈیم کی تعمیر سے پہلے تمام چاروں اکائیوں میں اتفاق رائے قائم کرنا ضروری ہو گا، اتفاق رائے کے بغیر میں ڈیم بنتے نہیں دیکھ رہا۔ انہوں نے کہا کہ ڈیم کی تعمیر کے حوالے سے صوبائی اسمبلی میں قراردادیں موجود ہیں، اس حوالے سے ہمیں امید ہے کہ وفاقی حکومت مثبت سوچ کا مظاہرہ کرے گی۔