ایمی ایوارڈز’’ گیم آف تھرونز ‘‘ بہترین ڈرامہ سیریز قرار

ایمی ایوارڈ کی رنگا رنگ تقریب کی رونق ہالی وڈ ستاروں نے بڑھا دی

منگل 18 ستمبر 2018 11:44

ایمی ایوارڈز’’ گیم آف تھرونز ‘‘ بہترین ڈرامہ سیریز قرار
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2018ء) لاس اینجلس میں ایمی ایوارڈز کا میلہ سج گیا،’’گیم آف تھرونز‘‘ نے بہترین ڈرامہ سیریز کا ایوارڈ جیت لیا، گولڈن کارپٹ پر ستاروں کی چمک دمک دیکھنے لائق تھی۔ایمی ایوارڈ کی رنگا رنگ تقریب کی رونق ہالی وڈ ستاروں نے بڑھا دی۔

(جاری ہے)

’’گیم آگ تھرونز ‘‘نے بہترین ڈرامہ سیریز کا ایوارڈ جیتا۔The Marvelous Mrs Maiselنے بیسٹ کامیڈی سیریز کا ایوارڈ اپنینام کیا۔بیسٹ ڈائریکٹر کا ایوارڈ جیتنے والے گلین ویس نے سٹیج پر اپنی دوست کو شادی کی پیشکش کرکے دلچسپ ماحول بنا دیا۔ ایمی ایوارڈ میں گیم آف تھرونز بائیس نامزدگیوں کے ساتھ سب سے آگے ہے۔

متعلقہ عنوان :