نئی پنجابی فلم ’’سربالا جی‘‘ 8 اگست سے پاکستانی سینما گھروں کی زینت بنے گی

بدھ 6 اگست 2025 11:44

نئی پنجابی فلم ’’سربالا جی‘‘ 8 اگست سے پاکستانی سینما گھروں کی زینت ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2025ء)ٹپس فلمز کے بینر تلے بننے والی نئی پنجابی فلم ’’سربالا جی‘‘ 8 اگست 2025 سے پاکستان بھر کے سینما گھروں میں ریلیز ہو رہی ہے۔ یہ فلم مزاح، محبت، دیہی ثقافت اور خاندانی رشتوں سے جڑی ایک ایسی دل کو چھونے والی کہانی پیش کرتی ہے جو ہر عمر کے ناظرین کو متاثر کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

سربالا جی کی کہانی سوچا نامی ایک شوخ اور زندہ دل نوجوان کے گرد گھومتی ہے جو شادیوں میں خوشیاں بکھیرنے والا فنکار ہے۔

(جاری ہے)

اس کردار میں جلوہ گر ہیں پنجابی سینما کے سپراسٹار گپی گریوال، جو اپنی جاندار اداکاری، فطری مزاح اور اسکرین پر دلکشی کے لیے جانے جاتے ہیں۔ سوچا ایک ایسا کردار ہے جس کی موجودگی صرف کہانی کو آگے نہیں بڑھاتی بلکہ ناظرین کو ہنسی، خوشی اور جذبات کی ایک حسین دنیا میں لے جاتی ہے۔

فلم کا دوسرا مرکزی کردار گجن ہے جو سوچا کا کزن ہے۔ اس کردار کو ادا کیا ہے باصلاحیت اور مقبول اداکار امی ورک نے۔ گجن ایک شرمیلا، حساس اور سلائی میں دلچسپی رکھنے والا نوجوان ہے جو شادی کے نام سے ہی گھبرا جاتا ہے۔ جب سوچا اسے چالاکی سے اپنا سربالا بننے پر راضی کر لیتا ہے، تو فلم کی کہانی ایک غیر متوقع، مزاحیہ اور جذباتی سفر میں داخل ہو جاتی ہے۔