حرمین ٹرین کا آغاز ، جدہ ،مدینہ کےلئے کرایہ 150 ریال ہو گا

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 18 ستمبر 2018 12:47

حرمین ٹرین کا آغاز ، جدہ ،مدینہ کےلئے کرایہ 150 ریال ہو گا
جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 ستمبر2018ء،نمائندہ خصوصی،ایم خوشحال شریف،جدہ،سعودیہ) حرمین ٹرین کا آغاز ، جدہ ،مدینہ کےلئے کرایہ 150 ریال ہو گا حرمین ریلوے کا آغاز 13محرم سے کیا جارہا ہے ۔ ابتدائی طور پر 2ماہ کےلئے کرایوں کی تعارفی قیمت متعین کر دی گئی ہے ۔ مقامی اخبار نے اپنے ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ مدینہ منورہ سے مکہ مکرمہ کےلئے اکنامی کلاس کا کرایہ 75 ریال جبکہ جدہ ، مدینہ منورہ کےلئے 60 ریال مقرر کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ٹرین کا باقاعدہ آغاز یکم جنوری سے کیاجائے گا جس کے بعد حتمی کرائے مقرر کئے جائیں گے ۔ ذرائع نے کرایوں کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ مکہ مکرمہ ، مدینہ منورہ کےلئے بزنس کلاس کا کرایہ 95 ریال جبکہ دوطرفہ کرایہ 190 ریال مقرر کیا گیا ہے ۔ جدہ سے مدینہ منورہ بزنس کلاس کا کرایہ 75 جبکہ دوطرفہ 150 ریال ہو گا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یومیہ 4 ٹرینیں چلیں گی جن کے اوقات صبح 8 بجے دوسری کا 10 بجے ،تیسری کا وقت دوپہر ایک بجے جبکہ چوتھی ٹرین کا وقت شام کے 5 بجے ہو گا ۔