ٹھیکیدار محمد اقبال کی عبوری ضمانت منسوخ‘

نیب میں پیش ہوکر اپنا بیان ریکارڈ کرائیں‘جسٹس علی بیگ

منگل 18 ستمبر 2018 14:06

ٹھیکیدار محمد اقبال کی عبوری ضمانت منسوخ‘
گلگت ۔18 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) جسٹس ملک حق نواز کی سربراہی میں جسٹس علی بیگ پر مشتمل چیف کورٹ کی ڈویژن بینج نے ٹھیکیدار محمد اقبال کی عبوری ضمانت کے حکم کو واپس لیکر ٹھیکیدار محمد اقبال کو نیب میں جاری انکوائری میں پیش ہوکر بیان ریکارڈ کرانے کا حکم دیدیا۔

(جاری ہے)

ٹھیکیدار محمد اقبال پر غیر قانونی طورپر لکڑی سپلائی کرنے کا الزام ہے فاضل بینج کے روسٹر میں پیر کو 56 مقدمات سماعت کے لئے مقرر ہوئے جن میں سے 15 مقدمات پر فیصلہ 2 مقدمات پر فیصلہ محفوظ اور 1 مقدمہ آئندہ سماعت کے لئے منظور کردی۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس ملک حق نواز کی سربراہی میں جسٹس علی بیگ پر مشتمل چیف کورٹ کی ڈویژن بینج نے ٹھیکیدار محمد اقبال کی عبوری ضمانت کے حکم واپس کرکے ٹھیکیدار محمد اقبال کو نیب میں جاری انکوائری میں پیش ہوکر بیان ریکارڈ کرانے کا حکم دیدیا اس کے علاوہ فاضل بینج میں 56 مقدمات سماعت کے لئے مقرر ہوئے جن میں سے 15 مقدمات پر فیصلہ‘2 پر فیصلہ محفوظ اور 1 مقدمہ آئندہ سماعت کے لئے منظور کردیا۔

متعلقہ عنوان :