پنجاب کے حساس اضلاع میں یوم عاشور پر ہیلی کاپٹرز کے ذریعے اہم ماتمی جلوسوں کی نگرانی کافیصلہ

منگل 18 ستمبر 2018 14:46

پنجاب کے حساس اضلاع میں یوم عاشور پر ہیلی کاپٹرز کے ذریعے اہم ماتمی ..
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) پنجاب کے حساس اضلاع میں یوم عاشور پر ہیلی کاپٹرز کے ذریعے اہم ماتمی جلوسوں کی نگرانی کا فیصلہ کیاگیاہے تاکہ امن و امان کی صورتحال سے لمحہ بہ لمحہ آگاہی سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے کئے گئے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا جاسکے۔

(جاری ہے)

سرکاری ذرائع نے بتا یا کہ بوقت ضرورت پنجاب کا بینہ کمیٹی برائے محرم سکیورٹی انتظامات کے ارکان سمیت صوبائی حکومت کے اعلیٰ ترین انتظامی حکام کو بھی ہیلی کاپٹرز کی سہولت فراہم کی جائے گی تاکہ وہ کسی بھی جگہ پہنچ کر لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کو مزید مئوثر بنا سکیں ۔

انہوںنے بتا یا کہ اس ضمن میں وفاقی حکومت کی جانب سے بھی بھر پور معاونت فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے ۔