وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا نے عارف ابراہیم کی بطور پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل مدت میں تین ماہ کی توسیع کر دی

منگل ستمبر 14:51

وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا نے عارف ابراہیم کی بطور پاکستان سپورٹس بورڈ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 ستمبر2018ء) وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے گریڈ 21کے افسر عارف ابراہیم کے بطور پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل کے اضافی عہدے کی معیاد میں مزید تین ماہ کی توسیع کی منظوری دیدی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزارت بین الصوبائی رابطہ کے سینئر جوائنٹ سیکرٹری عارف ابراہیم جنہیں تین ماہ کیلئے پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل کا اضافی چارج بھی دیا گیا تھا کی مدت ختم ہونے پر سمری دوبارہ منظوری کیلئے وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کو بھجوا ئی گئی تھی جنہوں نے عارف ابراہیم کی مدت میں تین ماہ کی توسیع کی سمری کی منظوری دیدی ہے جس کے تحت رواں سال کے آخرتک ڈائریکتر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ کے عہدے کے اضافی فرائض بھی سر انجام دینگے ۔