ایوان بالا کا اجلاس کل بدھ تک ملتوی

منگل ستمبر 16:27

ایوان بالا کا اجلاس کل بدھ تک ملتوی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 ستمبر2018ء) ایوان بالا کا اجلاس کل بدھ کو صبح ساڑھے 10 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔ منگل کو ایوان بالا کے اجلاس کی صدارت چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ضمنی مالیاتی (ترمیمی) بل 2018ء کی نقل پیش کی گئی جس پر بحث کل بدھ کو ہوگی۔ چیئرمین سینیٹ نے اجلاس بدھ کو صبح ساڑھے 10 بجے تک ملتوی کر دیا۔

متعلقہ عنوان :