پشاور:ڈپٹی کمشنر/ کمانڈنٹ ملاکنڈلیویز شاہدمحمو دکی خصوصی ہدایت

لیویز فورس ملاکنڈ کی کامیاب کاروائیاں، منشیات، ممنوعہ اسلحہ اور چوری شدہ گاڑیوں کو قبضے میں لیکر متعدد ملزمان کو گرفتار کرلیا

منگل 18 ستمبر 2018 19:06

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر/ کمانڈنٹ ملاکنڈلیویز شاہدمحمو دکی خصوصی ہدایت پر لیویز فورس ملاکنڈ نے کامیاب کاروائیاںکرتے ہوئے منشیات، ممنوعہ اسلحہ اور چوری شدہ گاڑیوں کو قبضے میں لیکر متعدد ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ کے کنڑول روم سے جاری کردہ دستاویزات کے مطابق لیویز فورس ضلع ملاکنڈ نے کاروائی کرتے ہوئے تھانہ درگئی کے حدود میں ملزم احسان اللہ ولد عبدالکریم ساکن اصغر شاہ بانڈہ درگئی سے 30 گرام چرس برآمد کرکے قبضے میں لیتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا ۔

اس طرح تھانہ کوٹ کے حدود میں زرین الرحمٰن ولد فوجون خان ساکن کوٹ سے 10 گرام چرس برآمد کرکے انہیں گرفتار کرلیا جبکہ تھانہ خار کی حدود میں عظمت خان ولد شاہی بخت ساکن جولگرام سے ایک عدد چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرکے اسے گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

تھانہ کوپر اور درگئی کے حدود میں ملزمان محمد زادہ ولد گل زادہ اور زاہد خان ولد شیر محمد ساکنان مردان اور درگئی سے 20 اور 30 گرام چرس برآمد کرلیاگیاہے جبکہ پل چوکئی ، سخاکوٹ ، کوپر، بٹ خیلہ اور درگئی کے تھانوں کی حدود میں ملزمان اشرف ولد پرویز خان ساکن پشاور ، محمد حمید خان ولد گلاب خان ساکن باڑہ خیبر ایجنسی ، حضرت حسین ولد سعید گل ساکن کوپر ،شاہ فیصل عبدالوارث ساکن اماندرہ اور اسرار ولد نیاز محمد ساکن درگئی سے بالترتیب 50 ، 170 ، 250 ، 30 اور 44 گرام چرس قبضے میںلے لیاگیا ہے اورتمام ملزمان کو گرفتار کرلیا گیاہے ۔

مزید براں چوکی غاور کلے کے حدود میں ملزم واجد علی ولد اکبر خان ساکن ذرآباد سخاکوٹ سے ایک عدد چوری شدہ ایکس کرولہ ،تھانہ کوپر کے حدود میں عبداللہ ولد صاحب زرین ساکن ھری چند سے ایک عدد آلٹو موٹر کار اور تھانہ خار کے حدود میں ملزم کریم بخش ولد حمیدالرحمان ساکن خار سے 30 بور پستول بمع کارتوس قبضے میں لے لئے جبکہ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیاہے گرفتار ملزمان کے خلاف مزید کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔