ایف سی چھاونی دکی میں گرینڈ قبائلی جرگہ کا انعقاد

لیبر فیڈریشن ،کول مائنز اونر اور پیٹی ٹھیکیداروں نے انہیں اپنے مسائل سے آگاہ کیا

منگل 18 ستمبر 2018 19:10

دکی) آن لائن)ایف سی چھاونی دکی میں گرینڈ قبائلی جرگہ منعقد ہوئی قبائلی جرگے سے سیکٹر کمانڈر نارتھ ایف سی بریگیڈئر لیاقت علی ، لورالائی اسکاوٹس کے کمانڈنٹ کرنل عامر مختیار،ایف سی 84 ونگ دکی کے ونگ کمانڈر کرنل شاہنواز سلیم،قبائلی رہنماہ سردار معصوم خان ترین،سردار محمد اکبر کمال خیل ،کول مائنز کمیٹی کے ممبر حاجی خیرو اللہ ناصر،لیبر فیڈریشن کے صدر سرور جان شادوزئی اور دیگر مقررین نے خطاب کیا لیبر فیڈریشن ،کول مائنز اونر اور پیٹی ٹھیکیداروں نے انہیں اپنے مسائل سے آگاہ کیاقبائلی جرگے میں سابق تحصیل ناظم دکی سردار محمد انور ناصر،اسسٹنٹ کمشنر دکی،میران بلوچ دکی پریس کلب کے صدراللہ نور ناصرعلاقے کے قبائلی سرداران معتبرین اور علما کرام سمیت ہر مکتبہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی اسموقع پر قبائلی جرگے سے خطاب کرتے ہوئے سیکٹر کمانڈر نارتھ برگیڈیر لیاقت علی نے کہا کہ پاک فوج اور ایف سی غیور عوام کے ساتھ ملکر امن وامان کے لئے اقدامات اٹھا رہی ہے دہشتگردی کے خلاف مسلح افواج اور اس قوم نے بہت بڑی جنگ لڑی ہے پاکستان کے دشمن نہیں چاہتے کہ پاکستان مستحکم ہو اور وہ ترقی کرے قیام امن کے لئے فوج ایف سی اور عوام نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں .

جسے ہم کسی صورت ضائع نہیں ہونے دینگے انہوں نے عوام سے مطالبہ کیا کہ ملک کی امن و خوشحالی کی خاطر وطن دشمن عناصر کی نشاندہی کریں ایف سی انکے خلاف بھر پور آپریشن کرکے ان کا صفایا کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ پاک فوج محب وطن لوگوں کی ہمیشہ سے قدر کررہی ہے جو وطن دشمن لوگ ہیں ہم اکٹھے مل کر ان سے ملک کا صفایا کرینگے علاقے میں کول مائنز کی وجہ سے موجود قبائلی تنازعات کو حل کرنے کے لئے ایف سی کمیٹی ہر ماہ باقاعدہ جرگہ کرتی ہے مسلئے مسائل روڈوں پر حل نہیں ہوسکتے مسائل کو حل کرنے کیلئے ہم سب کو آپس میں مل بیٹھ کر انہیں حل کرنا ہوگا ل مائینز میں حاد ثے کی صورت میں مزدور کو معاوضے کے ادائیگی کے تنازعے پر پیٹی ٹھیکیداروں اور لیبر فیڈریشن کی جانب سے پیش کئے گئے مطالبات پر مسلئے کو حل کرنے کے لئے کمیٹی کا اجلاس ایک ہفتے کے اندر منعقد کرکے قانون کے مطابق طریقہ کار طے کیا جائیگاقبل ازیں جب سیکٹر کمانڈر نارتھ برگیڈیر لیاقت علی دکی پہنچے تو لورالائی اسکاوٹس کے کمانڈنٹ کرنل عامر مختار اور ونگ کمانڈر کرنل شاہنواز سلیم نے انہیں دکی کول مائنز پروجیکٹ کے بارے میں تفصیلی بریفینگ دی اور علاقے میں کول مائنز پروجیکٹ کے تحت جاری ترقیاتی اسکیمات کے بارے میں انہیں آگاہ کیا سیکٹر کمانڈر نارتھ برگیڈیر لیاقت علی نے مختلف کوئلہ کانوں کا دورہ کرکے کول مائننگ کا جائزہ لیا