کراچی ،صدر ایف پی سی سی آئی غضنفر بلور 13رکنی وفد کے ہمراہ 9 روزہ دورہ پر نیو یارک روانہ

منگل 18 ستمبر 2018 21:26

کراچی ،صدر ایف پی سی سی آئی غضنفر بلور 13رکنی وفد کے ہمراہ 9 روزہ دورہ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2018ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبر زآف کامر س اینڈ انڈسٹر ی کے صدر غضنفر بلور 13رکنی وفد کے ہمراہ 9 روزہ دورہ پر نیو یارک روانہ ہو گئے ہیں ۔ اپنے دورہ کے دوران صدر ایف پی سی سی آئی گر یٹر چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈ سٹری نیو یا رک ( GNYCCI) کے ہمراہ MoUپر دستخط کر یں گے اور گر یٹر چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹر ی نیو یا رک کے تحت چیمبر ز ایکسپو میں اپنے وفد کے اراکین کے ہمراہ شر کت کر یں گے جو اس نمائش میں اپنے مصنوعات کے نمو نے کوبروشر کے ہمراہ نمائش میں رکھے گے ۔

اس کے علاوہ ایف پی سی سی آئی کے صدر یو ایس چیمبر ز آف کامرس کے ممبرا ن کے ہمراہ ایک میٹنگ میں شر کت کر یں گے جس میں بر وک لین چیمبرز آف کامرس اور پاکستان امریکن کو نسل کے ممبران کے ہمراہ دو نو ں ممالک کی با ہمی تجارت اور معا شی تعلقا ت کے متعلق تبا دلہ خیال کر یں گے ۔

(جاری ہے)

غضنفر بلور اپنے ملک پاکستان کی تر قی میں سر ما یہ کا ری کے مواقع سے بھی آگاہ کر یں گے ۔

ایف پی سی سی آئی کے صدر غضنفر بلور اپنے دورہ کے دوران پاکستان کے امریکہ میں سفیر علی جہا نگیر صدیقی سے بھی ملا قات کر یں گے اور با ہمی دلچسپی سے متعلق معاملات کو بھی دیکھیں گے ۔ جبکہ صدر ایف پی سی سی آئی غضنفر بلور اور سنیئر نائب صدر سید مظہر علی نا صر کے غیر ملکی دورے کے دوران نا ئب صدر ایف پی سی سی آئی وحید احمد قا ئم مقام صدر ایف پی سی سی آئی کے فرا ئض سر انجام دیں گے ۔ #

متعلقہ عنوان :