ڈیرہ مرادجمالی میں ساتویں محرم الحرام کاجلوس سخت سکیورٹی میں برآمد اور مرکزی امام بارگاہ میں اختتام پذیر ہوگیا

منگل 18 ستمبر 2018 23:10

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) ڈیرہ مرادجمالی میں ساتویں محرم الحرام کاجلوس حضرت قاسم کاسیج کی شبہیہ کا جلوس پڑسیدعلی گوہرشاہ سے سخت سکیورٹی میں برآمد ہوکر مرکزی امام بارگاہ میں اختتام پذیر ہوگیاشہر کے داخلی اور خارجی راستے سیل کردیئے گئے تھے تفصیلات کے مطابق ڈیرہ مرادجمالی میں ساتویں محرم الحرام کا جلوس پڑھ سید علی گوہر شاہ سے سخت سیکورٹی میں برآمد ہوا جوکہ اپنے مقررہ روٹ سے ہوتی ہوئی مرکزی امام بارگاہ جعفر صادق پر اختتام پزیرہوگیاجلوس کے عزاداروں نے ماتم اورسینہ کوبی کے ساتھ ساتھ زنجیر زنی کرتے ہوئے نوحہ خوانی کرتے رہے زنجیرزنی کرتے ہوئے 8عزادارین زخمی ہوگئے جنھیں فوری طور سیول ہسپتال منتقل کردیاگیاجلوس کی حفاظت کے لئے پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ ساتھ ایف سی کے جوان بھی تعینات کیئے گئے تھے شہر کے داخلی اور خارجی راستوں کو مکمل سیل کرکے ہرآنے اور جانے والوں کی چیکنگ بھی کی جاتی رہی ۔