ایرانی دہشت گردی کے خلاف عالمی برادری مٴْتحد ہوجائے، سعودی عرب

ایران عرب ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے لیے دہشت گردوںکی مددکررہا ہے،کابینہ اجلاس

بدھ 19 ستمبر 2018 11:30

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2018ء) سعودی عرب کی کابینہ نے عرب ممالک میں ایرانی رجیم کی کھلم عام مداخلت اور تہران کی قبیح سرگرمیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی کابینہ کا اجلاس شاہ سلمان بن عبدالعزیزکی زیرصدارت ہوا۔ اجلاس کے آخر میں جاری کردہ ایک بیان میں عالمی برادری پر زور دیا گیا کہ وہ ایرانی دہشت گردی کے خلاف متحد ہوجائے۔

بیان میں کہا گیا کہ ایران عرب ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے لیے دہشت گرد ملیشیاؤں کی مدد اور پشت پناہی کررہا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایرانی دہشت گردی اور اس کی معاندانہ سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے دنیا کو سیسہ پلائی دیوار ثابت ہونا ہوگا۔ سعودی عرب نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کی روک تھام کے لیے تمام کوششیں کررہا ہے۔

(جاری ہے)

ایرانی دہشت گردی کے خلاف عالمی برادری سعودی عرب کی مدد کرے۔اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اطلاعات ڈاکٹر صالح العواد نے کہا کہ کابینہ کے اجلاس میں خطے کے مسائل اور عالمی معاملات پر غور کیا گیا۔ کابینہ نے سعودی عرب کی مساعی سے ایتھوپیا اور اریٹریا کے درمیان امن معاہدے کو سراہا اور اس حوالے سے خادم الحرمین الشریفی شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن عبدالعزیز کی مساعی کا خیر مقدم کیا گیا۔