چین نے بھی امریکی مصنوعات پر اضافی ٹیکس عائد کر دئیے

بدھ 19 ستمبر 2018 13:14

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2018ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ بیجنگ حکومت کے ساتھ مذاکرات کو تیار ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے یہ بیان ایک ایسے وقت میں دیا ہے، جب چین نے امریکی مصنوعات پر ساٹھ بلین ڈالر کے اضافی محصولات عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

چینی حکومت نے امریکا کی طرف سے چینی برآمدات پر عائد کردہ دو سو بلین ڈالر کے محصولات کے جواب میں یہ قدم اٹھایا ۔ اس پیشترفت سے پانچ ہزار سے زائد امریکی مصنوعات متاثر ہوں گی۔ دونوں ممالک کے مابین اس تجارتی جنگ کی وجہ سے عالمی تجارت کو بھی خطرات لاحق ہو چکے ہیں۔