چین نے امریکا کی جانب سے چینی درآمدی مصنوعات پر عائد نئے ٹیکسزکے خلاف عالمی ادارہ تجارت سے رجوع کر لیا

بدھ 19 ستمبر 2018 13:57

چین نے امریکا کی جانب سے چینی درآمدی مصنوعات پر عائد نئے ٹیکسزکے خلاف ..
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) چین نے امریکا کی جانب سے چینی درآمدی مصنوعات پر عائد نئے ٹیکسزکے خلاف عالمی ادارہ تجارت سے رجوع کر لیا۔

(جاری ہے)

عالمی ادارہ تجارت جہاں چین پہلے بھی امریکی تجارتی پابندیوں کے خلاف کیس جیت چکا ہے میں چین نے امریکا کے خلاف نئی شکایت درج کروائی ہے جس میں منگل کو اعلان کئے گئے صدر ٹرمپ کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا ہے جسکی رو سے 200 بلیں ڈالر کی چینی درآمدی مصنوعات پر اضافی ٹیکسز عائد کئے گئے ہیں۔

چین کی وزارت کامرس کی طرف سے بدھ کو جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ چین امریکی اقدامات کے خلاف قرار واقعی جوابی کارروائی کا حق رکھتا ہے ۔صدر ٹرمپ کے نئے اعلان کے مطابق چین کی درآمدی مصنوعات پر اضافی10فیصد ٹیرف کا اطلاق 24 ستمبر سے ہو جائے گا جو یکم جنوری2019 کے بعد 25 فیصد تک بڑھا دی جائے گا۔

متعلقہ عنوان :