نان بائی ایسوسی ایشن نے روٹی اور نان کی قیمتیں بڑھانے کا عندیہ دے دیا
ایک ہفتےمیں آٹے اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیاجائے ورنہ نان اور روٹی کی قیمت میں دو روپے اضافہ کردیاجائےگا
سید فاخر عباس بدھ 19 ستمبر 2018 14:07
(جاری ہے)
چوہدری غلام سرور نے کہا کہ گیس بلوں میں مجموعی طور 20سے 25 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
عام آدمی کیلئے گیس میں 10سے 15روپے اضافہ کیا گیا۔100 کیوبک میٹر والے کا بل 480 روپے تھا اب وہ بل 551 روپے ہوگا۔جبکہ عام آدمی کیلئے 23 روپے فی ماہ گیس میں اضافہ ہوگا۔اسی طرح 50 کیوبک میٹر گیس استعمال کرنے پربل 252 تھا اب بڑھ جائے گا یعنی جو 252روپے کا بل دے رہا تھا اب وہ 275روپے بل دے گا۔انہوں نے کہا کہ ایک ہزار 900 روپے گیس کا بل دینے والا2ہزار سے زیادہ بل ادا کرے گا۔اس فیصلے کی منظوری پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی کمیٹی میں دی گئی تھی جسے بعد میں لاگو کیا گیا۔گیس کی قیمتیں بڑھانے کے معاملے پر سارے وزراء خاموش رہے لیکن شیخ رشید اکیلے ہی ساری کابینہ کے سامنے ڈٹ گئے۔انکا کہنا تھا کہ گیس کی قیمتیں نہ بڑھائی جائیں ۔گیس کی قیمتیں بڑھنے سے روٹی کی قیمت میں اضافہ ہوگا اور گیس سے تیار ہونے والی تمام اشیاء مہنگی ہوں گی۔وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آپ جو مرضی کہیں عوام آپ کی ان تشریحات کو قبول نہیں کرے گی ،اس لئیے حکومت کو ایسے فیصلوں سے اجتناب کرنا چاہیے جس سے حکومت کی مقبولیت کم ہو۔تازہ ترین خبر کے مطابق حکومتی فیصلے کے منفی اثرات سامنے آنا شروع ہو چکے ہیں۔نان بائی ایسوسی ایشن نے روٹی اور نان کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہ دے دیا۔نان بائی ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیاکہ ایک ہفتےمیں آٹے اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیاجائے ورنہ نان اور روٹی کی قیمت میں دو روپے اضافہ کردیاجائےگا۔ نان بائی ایسوسی ایشن نے نان بارہ اور روٹی آٹھ روپے کی کرنے کا عندیہ دے دیا یاد رہے کہ اپوزیشن نے بھی گیس کی قیمتیں بڑھنے پر خاصی تشویش ظاہر کی ہے جبکہ عوام بھی حکومت کے اس فیصلے سے مطمئن نظر نہیں آتے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
دنیا بھر میں خود پسند حکمرانوں والی ریاستوں کی تعداد جمہوریتوں سے زیادہ
-
جرمنی انسانی حقوق کی صورتحال میں بہتری لائے، یورپی کونسل
-
محمد نواز شریف کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے کیس میں نیب نے تفتیش کی روشنی میں رپورٹ جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی
-
چودھری پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی روکنے کے معاملے پر متعلقہ تحریری حکم نامہ جاری
-
لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے 2 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی بری
-
بجلی 5روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
-
نواز شریف کی سعودی عرب اور پھر لندن روانگی کا امکان
-
شاہد خاقان عباسی و دیگر ملزمان کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی 23 اپریل تک ملتوی
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں کویت کے سفیر کی ملاقات
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جیولن تھرو اتھلیٹ ارشد ندیم کی ملاقات، وزیراعظم کی طرف سے ارشدندیم کیلئے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان
-
سپریم کورٹ نے جعلی ڈگر پر نااہلی کیخلاف نظرثانی درخواست پر سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کی نااہلی ختم کر دی
-
فواد چوہدری کے خلاف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے مبینہ رشوت وصولی معاملے پر ریکارڈ دواپریل کو طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.