دھاندلی کی تحقیقات کے لئے پارلیمانی کمیشن کی تشکیل کا فیصلہ خوش آئند ہے، سکندر میندرو

بدھ 19 ستمبر 2018 14:36

دھاندلی کی تحقیقات کے لئے پارلیمانی کمیشن کی تشکیل کا فیصلہ خوش آئند ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی سکندر میندرو نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کے لئے پارلیمانی کمیشن تشکیل دینے کا فیصلہ خوش آئند ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عام انتخابات 2018ء میں دھاندلی کے الزامات کے حوالے سے حقائق جاننے کے لئے کمیشن کی تشکیل وقت کی ضرورت ہے۔ حکومت کی جانب سے انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کے لئے پارلیمانی کمیشن کی تشکیل کا فیصلہ خوش آئند ہے۔ اس کمیشن سے الزامات کی تحقیقات میں مدد ملے گی اور حقیقت سامنے آئے گی۔