لندن، مسجد کے باہر گاڑی کی ٹکر سے 2 افراد زخمی

بدھ 19 ستمبر 2018 14:37

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) برطانوی پولیس کے مطابق دارالحکومت لندن کے شمال مغربی حصے میں بدھ کی صبح مسجد کے باہر ایک گاڑی نے 2 افراد کو نشانہ بنایا گیا۔

(جاری ہے)

ایل بی سی ریڈیو کے مطابق فی الحال یہ واضح نہیں کہ آیا یہ محض حادثہ تھا یا پھر نفرت پر مبنی کوئی کارروائی۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ فوری طور پر پولیس کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

متعلقہ عنوان :