بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں2ڈالرکااضافہ،مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا مزید50روپے مہنگاہوگیا

بدھ 19 ستمبر 2018 20:36

بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں2ڈالرکااضافہ،مقامی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2018ء) بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں2ڈالرکااضافہ ہوا جس کے نتیجے میںمقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا مزید50روپے مہنگاہوگیا۔

(جاری ہے)

آل کراچی صراف اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں2ڈالرکااضافہ ریکارڈ کیاگیاجس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1201ڈالر سے بڑھ کر1203ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثر حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ سونے کی قیمت میں50روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں43روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیاجس کے نتیجے میںفی تولہ سونے کی قیمت59150روپی سے بڑھ کر59200روپے اور دس گرام سونے کی قیمت50711روپے سے بڑھ کر50754روپے ہوگئی۔

چاندی کی فی تولہ قیمت800روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت685.87روپے پر مستحکم رہی۔