ایشیاءکپ،پاکستان کی مایوس کن بلے بازی ، بھارتی بلے بازو ں کا کام آسان کردیا
دونوں ٹیمیں اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرچکی ہیں
ذیشان مہتاب بدھ 19 ستمبر 2018 19:43
(جاری ہے)
بابراعظم کے آﺅٹ ہونے کے بعد کپتان سرفراز احمد وکٹ پر آئے تاہم جلد بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے وہ چھکا لگانے کی کوشش میں باﺅنڈری پر کیچ آو¿ٹ ہو گئے۔
متبادل فیلڈر منیش پانڈے نے ان کا شاندار کیچ پکڑا اور 6 رنز پر ان کی اننگز کا خاتمہ کر دیا۔100 کے مجموعی سکور پر شعیب ملک بھی 43 رنز بنا کر رن آﺅٹ ہو گئے جب کہ آصف علی بھی 9 رنز بنا کر کیدار جادھو کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آﺅٹ ہو گئے۔شاداب خان بھی 121 کے مجموعی سکور پر کیدار جادھو کی گیند پر چھکا لگانے کی کوشش میں سٹمپڈ آﺅٹ ہوئے، انہوں نے 8 رنز کی اننگز کھیلی۔فہیم اشرف 22 رنز بنانے کے بعد 157 کے مجموعی سکور پر جسپریت بھمرا کی گیند پر شیکھر دھون کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوئے۔حسن علی ایک رن بنا کر بھونیشور کمار کا تیسرا شکا ر بنے،عثمان شنواری بغیر کوئی رن بنائے آﺅٹ ہوئے ۔بھارت کیلئے جادھواور کمار نے تین ،تین جبکہ بمراہ نے2اور کلدیپ نے ایک وکٹ لی۔ بھارت کےخلاف آج کے میچ کے لیے قومی ٹیم فخر زمان، امام الحق، بابر اعظم، شعیب ملک، کپتان سرفراز احمد، آصف علی، فہیم اشرف، شاداب خان، حسن علی، محمد عامر اور عثمان خان شنواری پر مشتمل تھی ۔بھارتی ٹیم کپتان روہت شرما، شیکر دھاون، امباتی روئیڈو، دنیش کارتھک، مہندرا سنگھ دھونی، بھونیشور کمار، ہاردک پانڈیا، کلدیپ یادیو، جسپریت بمراہ اور یزویندرا چاہل پر مشتمل ہے۔چیمپئنز ٹرافی کے بعد دونوں ٹیمیں آج پہلی مرتبہ مدمقابل تھی ، اس وقت بھارتی ٹیم کی قیادت کرنے والے ویرات کوہلی ٹیم کا حصہ نہیں تاہم ان کی غیر موجودگی میں روہت شرما قیادت کے فرائض انجام دیں گے۔ دونوں ٹیمیں 2006ءکے بعد پہلی مرتبہ متحدہ عرب امارات میں آمنے سامنے آئیں ،اس سے قبل دونوں ٹیمیں 1984ءسے2000ءکے دورا ن شارجہ کے مقام پر کئی تاریخی میچز کھیل چکی ہیں ،دونو ں ٹیموں نے اب تک ایشیا ءکپ میں 12مرتبہ ایک دوسرے کا آمنا سامنا کر رکھا ہے اور5،5مرتبہ کامیابی اپنے نام کی ہے ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.