جاتی امرامیں نواز شریف کے پسندیدہ کھانوں کی تیاری شروع

نوازشریف کی والدہ کی ہدایت پر خصوصی کھانے تیارکیے جارہے ہیں

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 19 ستمبر 2018 20:31

جاتی امرامیں نواز شریف کے پسندیدہ کھانوں کی تیاری شروع
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 ستمبر 2018ء) : نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی رہائی کے بعد جاتی امرامیں رشتے دار اورکارکن پہنچنا شروع ہوو گئے ہیں۔کارکن رہائی کی خوشی میں ایک دوسرےکو مٹھائی کھلارہے ہیں جب کہ نواز شریف کے حق میں نعرےلگا رہے ہیں ۔ذرائع کے مطابق جاتی امرا میں نواز شریف کے پسندیدہ کھانوں کی تیاری بھی شروع کر دی گئی ہے،کھانے میں قیمہ،مٹن کڑاہی اور نہاری بھی شامل ہیں۔

نوازشریف کی والدہ کی ہدایت پر خصوصی کھانے تیارکیےجارہےہیں،نواز شریف اہلخانہ کےہمراہ جاتی امرا میں رات کا کھانا کھائیں گے۔واضح رہے نواز شریف،،مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔نواز شریف کا قافلہ ائیرپورٹ کی طرف گامزن ہے۔اڈیالہ جیل کےقریب ٹریفک جام ہو گئی ہے جب کہ نوازشریف کی گاڑی پھنس گئی ہے۔

(جاری ہے)

سیکیورٹی حکام روڈ کھلوانے میں مصروف ہے۔

نواز شریف،،مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو لاہور لے جانے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔۔جیل کے احاطے میں پولیس کی نفری میں غیر معمولی اضافہ کیا گیا تھا۔ جب کہ اڈیالہ جیل کے باہر سیکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا تھا۔ بینظیر انٹرنیشل ائیرپورٹ پر خصوصی طیارہ بھی پہنچ گیا ہے۔جس سے نواز شری،،مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو لاہور لے جایا جائے گا۔

تنیوں کو اڈیالہ جیلسے رہا کر دیا گیا ہے۔کارکنان کی بڑی تعداد بھی جیل کے باہر موجود تھی۔۔نواز شریف قافلے کی صورت میں ائیرپورٹ پہنچے گے۔۔نواز شریف کے قریبی دوست چوہدری منیر کا خصوصی طیارہ ائیرپورٹ پر موجود ہے۔واضح رہے اسلام ہائیکورٹ کی جانب سے ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم محمد نواز شریف،، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کی رہائی کا حکم دیا تھا،