اہل بیت نے دین اسلام کی بقا وسلامتی کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کردئیے ،مولانامحمدعمران عطاری

ظالم یزید نے اپنی حکومت کو بچانے کیلئے اہل بیت کو ظلم وجفا کیساتھ شہید کروایا،رہنماء دعوت اسلامی

بدھ 19 ستمبر 2018 22:47

اہل بیت نے دین اسلام کی بقا وسلامتی کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کردئیے ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2018ء) دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانامحمدعمران عطاری نے کہا ہے کہ شہادت امام حسین درحقیت یزید کی موت ہے‘ امام عالی مقام نے شہادت قبول فرماکراپنے نانا جان رحمت عالمیان صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے دین کو بچا لیاایک طرف ظالم یزید نے اپنی حکومت کو بچانے کیلئے اہل بیت کو ظلم وجفا کیساتھ شہید کروایا تو دوسری طرف اہل بیت نے دین اسلام کی بقا وسلامتی کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کردئیے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے مجلس اصلاح فنکار اور مجلس اطراف گاں کے تحت تین دن کے اجتماع سے بیان کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ امام عالی مقام اور آپ کے رفقاء نے تین دن بھوک پیاس برداشت کی مگرایسے نازک حالات میں بھی نیکی کی دعوت پیش کی انہیں سمجھا یا ظلم وستم سے باز رہنے کی تلقین کی لیکن یزیدی دنیا کے مال واقتدار کی خاطر ظلم پر اتر آئے اس کا نتیجہ کیا نکلا کیا ابن سعد کو ر ے کی حکومت کام آگئی ‘ یزید کو اس کی حکومت کام آگئی یا جس بد بخت نے امام عالی مقام کا سر انور تن سے جدا کیا‘کیااسے کوئی راحت ملی نہیں !بلکہ جن دنیا پرستوں نے دنیا کی محبت میں دین کو بھلا کر ، ظالم کا ساتھ دیاانہیں عیش وخوشیاں نہیں ملی اور نہ ہی دنیا ملی بلکہ انہیں چن چن کر مارا گیا ،اجڑ گئے اور وہ ذلیل وخوار ہوگئے نگران شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری نے کہا کہ آج لوگوں کی بڑی تعداد یزیدیوں کے انجام سے عبرت حاصل نہیں کررہی ،اثر ورسوخ اور مال ودولت کے نشے میں آکر بیواں‘یتیموں اور کمزوروں پر ظلم کرنے والے ،ان کا مال دبانے والے یہ نہ بھولیں کہ یزید کا ہاتھ یزیدیوں پر تھا مگروہ ان کے کام نہ آسکا ،جب دنیا کی محبت کی پٹی آنکھوں پر بندھ جاتی ہے تو انسان انجام سے غافل ہوکر بہت کچھ کرگزرتا ہے‘مال کی محبت میں ظلم وستم اورحرام کام کرجاتا ہے ‘ اللہ تعالی ہمیں اپنی نافرمانی سے بچائے ۔

متعلقہ عنوان :