Live Updates

رہائی کے بعد مریم نواز کی تازہ تصویر سامنے آ گئی

مریم نواز کا چہرہ مرجھایا ہوا جب کہ صحت بھی بہتر نہیں لگ رہی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 19 ستمبر 2018 21:57

رہائی کے بعد مریم نواز کی تازہ تصویر سامنے آ گئی
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 ستمبر 2018ء) :اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد اڈیالہ جیل سے رہائی پانے کے بعد سابق وزیر اعظم نواز شریف، صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر لاہور پہنچ گئے۔ تنیوں افراد خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچے۔ رہائی ملنے کے بعد مریم نواز شریف کی تازہ ترین تصاویر منظرعام پر آ گئی ہیں ۔تصویر میں مریم نواز کا چہرہ مرجھایا ہوا لگ رہا ہے جب کہ ان کی صحت بھی بہترنہیں لگ رہی۔

کچھ روز قبل مریم نواز کی والدہ بیگم کلثوم نواز کا انتقال ہوا تھا۔یقیناایک طرف مریم نواز کو جیل سے رہائی کی خوشی ہے تو دوسری طرف انہیں والدہ کے جدا ہونے کا بھی غم ہے۔کیونکہ بیگم کلثوم نواز کے آخری وقت میں مریم نواز ان کے ساتھ موجود نہیں تھیں۔

(جاری ہے)

ایک تصویر میں مریم نواز کے ساتھ نواز شریف بھی موجود ہیں۔واضح رہے اڈیالہ جیل انتظامیہ نے روبکار موصول ہونے کے بعد تینوں ن لیگی رہنماؤں کو جیل سے رہا کیا جو قافلے کی صورت میں نور خان ایئربیس پہنچے جہاں سے خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور روانہ ہوئے ہیں۔

نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کو سخت سیکیورٹی میں ایئرپورٹ لےجایا گیا تھا۔ صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف اور دیگر رہنما بھی نواز شریف کے ہمراہ موجود ہیں۔ن لیگ کے کارکنوں کی بڑی تعداد اپنے قائد کے استقبال کے لیے موجود تھی جنہوں نے نواز شریف کی گاڑی پر گل پاشی بھی کی۔جب کہ دوسری طرف جاتی امرا میں نواز شریف کے پسندیدہ کھانوں کی تیاری بھی شروع کر دی گئی ہے،کھانے میں قیمہ،مٹن کڑاہی اور نہاری بھی شامل ہیں۔ نوازشریف کی والدہ کی ہدایت پر خصوصی کھانے تیارکیےجارہےہیں، نواز شریف اہلخانہ کےہمراہ جاتی امرا میں رات کا کھانا کھائیں گے۔اور اس وقت نواز شریف اور مریم نواز لاہور پہنچ چکے ہیں جہاں ان کا استقبال حمزہ شہباز نے کیا۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات