فیسکو کی جانب سے صارفین بجلی کی شکایات کے فوری ازالے کیلئے اعلیٰ سطحی افسران کے دفاتر اور موبائل نمبر بھی جاری کردئیے

جمعرات 20 ستمبر 2018 00:20

فیصل آباد۔19 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2018ء) فیسکو کی جانب سے صارفین بجلی کی شکایات کے فوری ازالے کیلئے اعلیٰ سطحی افسران کے دفاتر اور موبائل نمبر بھی جاری کردئیے گئے ہیں ۔صارفین کو ہدایت کی گئی ہے کہ اپنی شکایات مقامی/متعلقہ دفتر کو کریں اور شکایت کا بروقت ازالہ نہ ہونے کی صورت میں وہ متعلقہ سینئر افسران سے رابطہ کرسکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

جن میں چیف کمرشل آفیسر فون نمبر041-9220576موبائل نمبر0345-1500311،کسٹمرسروسز ڈائریکٹر 041-9220176 موبائل نمبر0345-1500223، آپریشنز ڈائریکٹر041-9220052موبائل نمبر0345-1502500، سپرنٹنڈنگ انجنئیرآپریشن فرسٹ سرکل 041-9200641موبائل نمبر0345-1500208، سپرنٹنڈنگ انجنئیرآپریشن سیکنڈ سرکل 041-9200480 موبائل نمبر0345-1501510، سپرنٹنڈنگ انجنئیرآپریشن سرگودھا سرکل048-9230393موبائل نمبر0345-1500352 اور سپرنٹنڈنگ انجنئیرآپریشن جھنگ سرکل047-9200220موبائل نمبر0345-1502001پر رابطہ کیا جا سکتاہے۔ اس کے باوجود اگر شکایت کا ازالہ نہ ہو تو چیف ایگزیکٹو آفیسر سے 041-9220184پر براہ راست رابطہ کیا جا سکتا ہے ۔ فیسکو نے صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ بجلی کی چوری روکنے اور بلوں کی بروقت ادائیگی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :