Live Updates

محمد بن زاید اور وزیر اعظم عمران خان کا دو طرفہ تعلقات، عالمی معاملات پر تبادلہ خیال

جمعرات 20 ستمبر 2018 11:01

محمد بن زاید اور وزیر اعظم عمران خان کا دو طرفہ تعلقات، عالمی معاملات ..

ابوظہبی (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین / وام / جمعرات ستمبر ) ابوظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈرعزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نھیان اور پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے آنے والے وقت میں باہمی دوستانہ تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کے دونوں ملکوں کے عزم کا اعادہ کیا ہے.

انہوں نے اس عزم کا اظہار بدھ کی رات ابوظہبی میں ہونے والی اپنی ملاقات کے دوران کیا. جسمیں تازہ ترین علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی بات چیت کی گئی.

(جاری ہے)

شیخ محمد نے کہا کہ "متحدہ عرب امارات صدرعزت مآب شیخ خلیفہ بن زاید آل نھیان کی قیادت میں باہمی احترام، اعتماد اور ایک دوسرے کے مفادات کے ادراک کی بنیاد پر اپنے تمام دوستانہ ممالک کے ساتھ مضبوط تعلقات قائم کرنے کا خواہاں ہے."

انہوں نے علاقائی اور بین الاقوامی سطحوں پر امن، رواداری، اور پرامن بقائے باہمی کی اقدار کو فروغ دینے کے لئے اپنے ملک کی خواہش کی توثیق کی.

اس موقع پر وزیراعظم پاکستان نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ تمام شعبوں میں مفید تعاون کی بنیاد پربہترین تعلقات کو برقرار رکھنے اور دونوں ملکوں کی عوام کے فائدے کے لئے دوطرفہ تعمیری شراکت داریوں کو فروغ دینے کے لئے اپنے عزم کا اظہار کیا.

انہوں نے خطے کے ممالک کے لئے امن اور استحکام قائم کرنے کے لئے بین الاقوامی کوششوں کو دوگنا کرنے کی ضرورت پر زور دیا، انہوں نے دہشت گردی اور انتہاپسند کی تمام اقسام کی مذمت کی.

ملاقات میں نائب وزیر اعظم اور وزیر داخلہ شیخ سيف بن زايد آل نهيان، نائب وزیراعظم اور صدارتی امور کے وزیر شيخ منصور بن زايد آل نهيان، خارجہ امور اور بین الاقوامی تعاون کے وزیر شيخ عبد الله بن زايد آل نهيان، متعدد شیوخ ، وزراء، اعلیٰ حکام موجود تھے.

وزیراعظم پاکستان کے ہمراہ اس ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر ، وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر معظم احمد خان بھی شامل تھے.

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات