Live Updates

فلم ''کیک'' کا آسکر کے لیے انتخاب ، ریحام خان نے حکومت پر الزام عائد کر دیا

یہ انتخاب پروڈیوسر زلفی بخاری کی وزیر اعظم سے قریبی دوستی کی وجہ سے کیا گیا۔ ریحام خان کا ٹویٹر پیغام

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 20 ستمبر 2018 11:44

فلم ''کیک'' کا آسکر کے لیے انتخاب ، ریحام خان نے حکومت پر الزام عائد کر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 ستمبر 2018ء) : وزیراعظم عمران خان کی دوسری سابقہ اہلیہ ریحام خان نئی وفاقی حکومت کو اکثر اپنی تنقید کے نشانے پر رکھتی ہیں۔ سوشل میڈیا اور ٹویٹر پر اکثر ہی ریحام خان ایک نئی بحث کا آغاز کردیتی ہیں۔ تاہم اب ریحام خان نے فلم ''کیک'' کے آسکر کے لیے انتخاب کو بھی متنازعہ بنانے کی کوشش کی ۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ریحام خان کا کہنا تھا کہ آسکر کے لیے فلم ’’کیک‘‘ کا انتخاب اس وجہ سے ہوا ہے کیونکہ اس فلم کے پروڈیوسر زلفی بخاری وزیراعظم عمران خان کے قریبی دوست ہیں۔

انہوں نے کہا کون کہتا ہے آپ اپنا کیک حاصل نہیں کرسکتے اور اسے کھا نہیں سکتے ؟ زلفی بخاری وزیراعظم کے دوست ہیں اور اب ان کی فلم آسکر کے لیے پاکستان کی جانب سے انٹری کے طور پر جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

  ریحام خان کے اس ٹویٹر پیغام پر انہیں پذیرائی ملنے کی بجائے سخت رد عمل سامنے آیا۔ جبکہ فلم ''کیک'' کی ٹیم نے بھی اس ٹویٹ پر ریحام خان کو آڑے ہاتھوں لیا۔

فلم کے ڈائریکٹر عاصم عباسی نے اپنے جوابی ٹویٹ میں ریحام خان سے کہا کہ میں سمجھ سکتا ہوں کہ ہماری کہانی میں نوٹنکی اور مصالحے کی کمی تھی لیکن پھر بھی یہ کافی عجیب بات ہے کہ ہماری محنت اور کمیٹی کے فیصلے پر اعتراض کیا جائے ۔
فلم کے اداکار عدنان ملک نے لکھا یہ حیران کُن اور غیرمنصفانہ دعویٰ ہے جس میں آسکر کمیٹی کے قابل احترام اراکین کی خودمختاری سے مکمل عدم اتفاق محض سیاسی نظریے کی بنیاد پر کیا گیا۔ انہوں نے ریحام خان کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ وہ فلم ہے جسے ناقدین نے بھی سراہا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات