پاکستان فرنیچر کونسل کا ملک میں 10 ارب لگانے کے لئے وزیراعظم عمران خان کے فیصلے کا خیرمقدم
فرنیچر کیلئے لکڑی کی دستیابی کیلئے’ پی ایف سی‘آئندہ پانچ سال میں 10 لاکھ درخت لگائے گی،منصوبے کی تکمیل سے 240 ارب روپے قومی معیشت میں شامل ہوں گے،حکومت کو 20 ارب روپے حاصل ہوں گے، میاں کاشف اشفاق
جمعرات 20 ستمبر 2018 12:13
(جاری ہے)
میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے پاکستان کی صورتحال گھمبیر ہے اور شمال سے جنوب تک اس کے اثرات نظر آتے ہیں، انتہائی شدید موسمی اثرات کی وجہ سے انتقال آبادی جاری ہے اور ملکی معیشت پر اثرات مرتب ہونے کے ساتھ ساتھ مختلف سماجی اور معاشی مسائل جنم لے رہے ہیں لیکن اس کے باوجود ہمارے جنگلات مسلسل کمی کا شکار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے کے لئے ہمیں ان رجحانات کو تبدیل کرنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ایف سی اس ضمن میں حکومت کو بھرپور تعاون فراہم کرے گی اور اس سلسلے میں ایک ملین درخت لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان میں جنگلات کا رقبہ ایشیاء میں سب سے کم ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق ملک کے صرف 1.9 فی صد رقبہ پر جنگلات ہیں جبکہ اوسطا 25 فیصد رقبہ پر جنگلات ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں فرنیچر انڈسٹری کی ضرورت کو پورا کرنے کیلئے میدانی و پہاڑی علاقوں اور خالی جگہوں میں بڑے پیمانے پر شجرکاری کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ فرنیچر اور اس سے منسلک بزنس سے تقریبا 5 لاکھ افراد کا روزگار وابستہ ہے جبکہ جنگلات کی کمی کی وجہ سے مجموعی قومی پیداوار میں اس سیکٹر کا حصہ صرف 0.3 فیصد ہے۔ میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ فرنیچر میں استعمال ہونے والی لکڑی تین گنا مہنگی ہونے کی وجہ سے ہماری پیداواری لاگت زیادہ اور برآمدات میں کمی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیڈرل ٹمبر بورڈ کی تشکیل نو اور اس میں پبلک و پرائیویٹ سیکٹرز کے ارکان کی شمولیت، شیشیم کے درختوں کی بحالی اور اس کی غیر قانونی کٹائی و برآمد پر پابندی انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی سی ایف نے نجی اور سرکاری سکولوں کے ساتھ مل کر درختوں کی اہمیت کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کے لئے تقریبات بھی منعقد کرے گی۔مزید تجارتی خبریں
-
100اور 1500روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کوہوگی
-
ملک میں سولر پینل کی قیمتیں مزید کم ہوگئیں
-
متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 5فیصد اضافہ ریکارڈ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں32روپے کلو اضافہ
-
100اور1500والے بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کو ہو گی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 73357پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ اوپن مارکیٹ میں کمی
-
ملک میں سونے کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 200 روپے فی تولہ برقرار
-
انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ
-
بھارتی پیاز کے آتے ہی ملک میں پیاز کی قیمت میں 50 فیصد کمی‘ نجی ٹی وی
-
برائلر گوشت اور فارمی انڈوں کے نرخ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، انڈیکس 159.38 پوائنٹ کی کمی کے بعد 72601.82 پوائنٹس پربند
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.