فلپائن میں بارشوں کے بعد لینڈ سلائڈنگ سے تباہی، 10 گھر زمین بوس، 3 افراد ہلاک

جمعرات 20 ستمبر 2018 14:50

منیلا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2018ء) فلپائن کے جزیرہ کیبو میں موسلا دھار بارشوں کیبعد لینڈ سلائڈنگ نے تباہی مچادی، 10 گھر مٹی تلے دب گئے جس سے 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

فلپائن ایک کے بعد ایک قدرتی آفات کی زد میں ہے، طوفان کے بعد موسلا دھار بارشوں نے تباہی مچا دی، جزیدہ کیبو میں لینڈ سلائڈنگ سے تین افراد ہلاک ہو گئے۔ حکام کے مطابق دس گھر مٹی تلے دب گئے ہیں، علاقے میں ریسکیو آپریشن جاری ہے جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ عنوان :