یورپی یونین برطانیہ کے حوالے سے گنجائش نکالے، برطانوی وزیر اعظم

جمعرات 20 ستمبر 2018 14:50

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2018ء) برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے نے بریگزٹ مذاکرات میں یورپی یونین سے گنجائش کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ رطانیہ نے اس تناظر میں اپنی پوزیشن کو بہتر بنایا ہے اور یورپی یونین کو بھی چاہیے کہ وہ بھی کچھ آگے بڑھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ آزاد تجارت کے ایک زون کے قیام پر برطانیہ کے ساتھ بھی ویسے ہی بات چیت ہونی چاہیے جیسے کسی اور ملک کے ساتھ مذاکرات کئے جاتے ہیں۔آسٹریا کے شہر زالسبرگ میں شروع ہونے والے یورپی سربراہی اجلاس میں کئی دیگر مو ضوعات کے علاوہ بریگزٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔