جاپانی ہیکرز نے ورچوئل کرنسی کمپنی کے 7ارب 40کروڑ چرا لیے

جمعرات 20 ستمبر 2018 14:50

جاپانی ہیکرز نے ورچوئل کرنسی کمپنی کے 7ارب 40کروڑ چرا لیے
ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2018ء) جاپان میں ہیکرز نے ورچوئل کرنسی کی ایک کمپنی کے 7ارب 40کروڑ روپےچرا لیے۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق ہیکرز نے اوساکا میں قائم ورچوئل کرنسی کی ایکس چینج کمپنی کے سرورز پر حملہ کیا اور 6کروڑ ڈالر یعنی 7ارب 40کروڑ پاکستانی روپے غیرقانونی طور پردوسرے اکائونٹس میں منتقل کر لیے۔

(جاری ہے)

متاثرہ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ کرنسی بٹ کوئن، مونا کوئن اور بٹ کوئن کیش کی شکل میں تھی۔

متعلقہ عنوان :