ملک کا معاشی ،سیا سی اور معاشرتی نظام جام ہو تا جا رہا ہے،مولانا فضل الرحمان

خلفائے راشدین کانظام نافذ کر نے اور پیغام حسینؓ پر عمل کر نے سے ہی ملک بحرانوں سے آزاد ہو سکتا ہے،سربراہ جے یوآئی

جمعرات 20 ستمبر 2018 18:36

ملک کا معاشی ،سیا سی اور معاشرتی نظام جام ہو تا جا رہا ہے،مولانا فضل ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2018ء) جے یو آئی کے مر کزی امیر مو لا نا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ حضرت حسین ؓ اور شہدائے اسلام کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سب سے بہترین طریقہ یہ ہے کہ آج ہم یہ عہد کریں ہم اپنی زندگیوں کو ان کی تعلیمات کی روشنی میں حقیقی طور پر ڈھالنے کی کو شش کرتے رہیں گے مر کزی میڈ یا سیل کے مطابق وہ پارٹی راہنمائوںمو لا نا محمد امجد خان ،حافظ حسین احمد ،حاجی شمس الرحمن شمسی،مفتی ابرار احمد ،عبد الرزاق عابد لاکھو سے گفتگو کرہے تھے مو لا نا فضل الرحمن نے کہا کہ اسلام کے حقیقی تصور اور روح کو مسخ کر نے والی باطل قوتوں کے مذموم عزائم کو نا کام بنا نے کے لیئے ہم ایک ہیں انہوں نے کہا کہ حضرت حسینؓ اور شہدائے اسلام کی زندگیاں امت مسلمہ کے لیئے مشعل راہ ہیںانہوں نے کہا کہ ملک کا معاشی ،سیا سی اور معاشرتی نظام جام ہو تا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ خلفائے راشدین کانظام نافذ کر نے اور پیغام حسین پر عمل کر نے سے ہی ملک بحرانوں سے آزاد ہو سکتا ہے انہوں نے کہا کہ آج ہم کو وطن عزیز کے حالات کو دیکھتے ہوئے ہمیں اپس کے اختلافات کو ختم کر کے متحد ومنظم ہونے کی ضرورت ہے مو لانا فضل الرحمن نے کہا کہ ملکی اور اسلام دشمن قوتیں پا کستان میں امن اور ترقی نہیں دیکھنا چاہتیںانہوں نے کہا کہ پا کستان کا استحکام خطرے میںڈالنے کے لیئے ملک دشمن قوتیں سر گرم عمل ہیں جن کاڈٹ کر مقابلہ کر نے کی ضرورت ہے انہوں نے کار کنوں پر زور دیا ہے کہ اتحاد امت اور دین حق کو معاشرے میں پھیلانے کے لیئے ہر قر بانی دینے کے لیئے اگئے بڑھیں انہوں نے کہا کہ اتحاد امت کے لیئے سب کو کردار ادا کر نا ہو گا انہوں نے کہا کہ جے یو آئی اتحاد امت کے لیئے کوشاں ہے مو لا نا نے کہا کہ امت کو لڑانے اور تفر قہ بازی دشمن کی خواہشات ہیں ان خواہشات کو کچلنے کے لیئے قوم میں اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے انہوں نے علماء اور خطابء پر زور دیا کہ وہ جمعہ کے اجتماعات میں شہدائے کربلا اور شہدائے بدر واحد اور دیگر کے کردار پر روشنی ڈالیں ۔

متعلقہ عنوان :