محرم الحرام میں سکیورٹی خدشات ، بلوچستان سے ملحقہ افغان ایران سرحد دو روز کیلئے بند

جمعرات 20 ستمبر 2018 19:51

محرم الحرام میں سکیورٹی خدشات ، بلوچستان سے ملحقہ افغان ایران سرحد ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2018ء) محرم الحرام کے موقع پر سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر بلوچستان سے ملحقہ افغانستان اور ایران کی سرحدوں کو دو روز کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

9 اور 10 محرم الحرام کے موقع پر ملک بھر میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ، کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے بلوچستان کے علاقے چمن میں پاک افغان سرحد پر باب دوستی جب کہ تفتان میں پاک ایران سرحد پر زیرو پوائنٹ اور راہداری گیٹ دو روز کے لیے بند کردیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان اور ایران سے ہر قسم کی زمینی آمد ورفت ہفتے کے روز سے دوبارہ معمول پر آجائے گی۔