سہ فریقی ٹی ٹونٹی ڈیف سیریز کا فائنل کل کھیلا جائیگا

جمعرات 20 ستمبر 2018 21:48

سہ فریقی ٹی ٹونٹی ڈیف سیریز کا فائنل کل کھیلا جائیگا
لاہور۔20 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2018ء) ڈھاکہ میں کھیلی جانے والی سہ فریقی ٹی ٹونٹی دیف سیریز کا فائنل میچ کل بروز جمعہ پاکستان اور میزبان بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔ پاکستان ڈیف ٹیم نے لیگ مرحلہ میں بھارت اور بنگلہ دیش کی ڈیف ٹیموں کے خلاف اپنے چاروں میچوں میں شاندار کامیابی سمیٹی تھی جبکہ بنگلہ دیش ٹیم نے بھارت کو لیگ میچ میں شکست دیکر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر سلمان ظہیر نے کہا کہ دورہ بنگلہ دیش میں پاکستان ٹیم نے ابھی تک شاندار کارکردگی دکھائی ہے امید ہے کہ فائنل میں بھی قومی ٹیم اچھے کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک و قوم کا سر فخر سے بلند کرئے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایک اچھی بات ہے کہ پاکستان ڈیف ٹیم کے کھلاڑی دنیا میں پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں۔ ا نہوں نے کہا کہ لیگ مرحلے کے دونوں میچز میں پاکستان ٹیم نے بنگلہ دیش کر شکست دے رکھی ہے جس کی بنا پر فائنل میں بھی کامیابی حاصل کرئے گی۔ پاکستان ڈیف ٹیم کے کھلاڑیوں کی اب تک کی کارکردگی سے مطمئن ہوں۔