حیدرآباد میں بھی یوم عاشور عقیدت و احترام سے منایا گیا ، امن و امان قائم رہا ، مرکزی ماتمی جلوس مقررہ راستہ سے گزر کر اختتام پذیر ہو گیا،سیکورٹی کے فول پروف انتظامات

جمعہ 21 ستمبر 2018 20:40

حیدر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2018ء) یوم عاشور حیدرآباد میں بھی عقیدت و احترام سے منایا گیا ، امن و امان قائم رہا ، مرکزی ماتمی جلوس مقررہ راستہ سے گزر کر اختتام پذیر ہو گیا،سیکورٹی کے فول پروف انتظامات ،نواسہ رسول ﷺ حضرت امام حسین ؓ اور شہدائے کربلا کی یاد میں یوم عاشور حیدرآباد میں بھی عقیدت و احترام سے منایا گیا مسجد ابو الفضل قدم گاہ مولیٰ علیؓ پر بعد نماز فجر مجلس صبح عاشور منعقد ہو ئی جس سے علامہ وسیم حیدر زیدی نے خطاب کرتے ہو ئے معرکہ کربلا میں اہل بیت کی قربانیاں بیان کیں، بعد ازاں ناشتہ کے بعد انجمن حیدری کے زیر اہتمام مرکزی جلوس یوم عاشور برآمد ہوا جس میں انجمن اثنا عشر ی ہز ارہ، انجمن غمخو اران علی اصغر ،انجمن د ستہ پیا م کر بلا ،انجمن ہلا ل عبا س ،انجمن عبا سیہ قد یم ، انجمن غلا ما ن معصومین ، انجمن کا روان اہلبیت ،انجمن ر ضاکا ران علی اصغر ، انجمن لشکر عبا س ، انجمن اما میہ ما تمی دستہ ، انجمن محفل حسینی ، انجمن مظلو م کر بلا ، انجمن د ستہ حیدری ، انجمن سپا ہ اصغر، انجمن سجا دیہ ،انجمن گلد ستہ اکبر ، انجمن دستہ الغا زی ، انجمن طا لب حیدری ، انجمن جا ں نثاران حسین ، انجمن شہد ائے کر بلا ،انجمن سفینہ اہلبیت اور انجمن جا ں نثا ران عبا س سمیت چھوٹے بڑے ما تمی د ستے شر یک ہوتے رہے ں جبکہ جلو س کے دوران سینٹ بو نا وینچرہا ئی اسکو ل کے مقا م پر نماز جمعہ ادا کی گئی بعد ازاں جلوس کربلا دادن شاہ پہنچ کر بعد اختتام ہوا جہاں مجلس شام غریباں منعقد ہو ئی جس سے علامہ شہر یار نقوی نے خطاب کیا۔

(جاری ہے)

اسکے علاوہ حیدرآباد میں 70سے زائد مقامات پر مجالس یوم عاشور بھی منعقد ہوئیں ان میں خواتین کی مجالس بھی شامل تھیں حیدرآباد میں یوم عاشور کے موقع پر فول پروف سیکورٹی انتظامات کئے گئے مرکزی جلوس میں داخلہ کے لیے قدم گاہ مولیٰ علیؓ کے علاوہ اورنگ زیب مسجد کے پاس واک تھرو گیٹ لگائے گئے تھے جہاں عزاداروں کو بھی قومی شناختی کارڈ دیکھ کر جلو س میں شامل ہو نے کی اجازت تھی جبکہ جلوس سے نکالنے کا راستہ سینٹ میری اسکول کے سامنے بنایا گیا تھا اور اردگرد کی تمام سڑکیں و گلیاں خار دار تار ڈال کر بند کردی گئیں تھیں جلوس کے راستے میں چار واچ ٹاور بنائے گئے اور بلند عمارتوں پر بھی ماہر نشانہ باز بیٹھائے گئے تھے 4ہزار سے زائد پولیس و رینجرز کے جوانوں نے حفاظتی ذمہ داری سر انجام دی ایس ایس پی حیدرآباد سمیت پولیس کے اعلیٰ حکام نے بھی امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا اور انتہائی پرامن انداز میں یوم عاشور منانے کی روایت برقرار رکھنے پر حیدرآباد کے شہریوں کا شکریہ ادا کیا ۔

حیدرآباد میں تعزیوں کا جلوس بھی روایتی طریقہ سے پرامن انداز سے گزر کر اختتام ہو گیا جبکہ شہر میں دو مقامات پر ہائی دوس یعنی تلوار بازی کا قدیم مقابلہ بھی ہوا حیدرآباد میں جلوس اور تعزیہ داری کے شرکاء میں مفت کھانا تقسیم کیا گیا یوم عاشور پر ایدھی ایمولینس موجودرہیں اور فلاحی تنظیموں نے طبی کیمپس بھی لگائے جہاں عزاداروں کو ابتدائی طبی امداد دی جاتی رہیں جبکہ ایک درجن کے قریب عزاداروں کو سول اسپتال طبی امداد کے لیے لے جایا گیا -