کسی اداکار کیلئے یہ ضروری وہ ہمیشہ کسی ایشو پر مشتمل فلم میں ہی کام کرے ، یامی گوتم

فلم ’بتی گل میٹر چالو‘ کا حصہ بننے پر خوشی ہے یہ فلم بینوں کیلئے اہم پیغام رکھتی ہے، انٹرویو

ہفتہ 22 ستمبر 2018 11:51

کسی اداکار کیلئے یہ ضروری وہ ہمیشہ کسی ایشو پر مشتمل فلم میں ہی کام ..
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2018ء) بالی ووڈ اداکارہ یامی گوتم نے کہاہے کہ کسی اداکارہ کیلئے یہ ضروری اور ممکن نہیں کہ وہ ہمیشہ کسی ایک ہی ایشو پر مبنی فلم میں کام کرے، فلم بتی گل میٹر چالو کا حصہ بننے پر خوشی ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں بالی ووڈ اداکارہ نے کہا کہ میں نے بالی ووڈ میں انٹری فلم ’وکی ڈونر‘سے دی تھی جو ایک ایشو بیس فلم تھی ۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی اداکار کیلئے یہ ضروری اور ممکن نہیں کہ وہ ہمیشہ کسی ایشو پر مشتمل فلم میں ہی کام کریں ۔ انہوں نے کہا کہ میں مستقبل میں بھی اس طرح کی فلموں میں کا م کرنا پسند کرونگی۔انہوں نے کہا کہ مجھے فلم ’بتی گل میٹر چالو‘کا حصہ بننے پر خوشی ہے یہ فلم بینوں کیلئے ایک اہم پیغام رکھتی ہے۔

متعلقہ عنوان :