Live Updates

اڈیالہ جیل میں سرچ آپریشن کے دور ان تمام جیل کی تلاشی لی گئی

ہفتہ 22 ستمبر 2018 14:20

اڈیالہ جیل میں سرچ آپریشن کے دور ان تمام جیل کی تلاشی لی گئی
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2018ء) راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں سرچ آپریشن کے دور ان تمام جیل کی تلاشی لی گئی ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایفیڈرین کیس میں سزا پانے والے حنیف عباسی کی سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور صدر مسلم لیگ نون شہباز شریف کے ساتھ تصویر لیک ہونے کے معاملے پر اڈیالہ جیل راولپنڈی میں سرچ آپریشن کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جیل ذرائع کے مطابق اس واقعہ کیلئے پنجاب حکومت کی جانب سے بنائی گئی انکوائری کمیٹی کے حکم پر اڈیالہ جیل میں سرچ آپریشن گیا ۔جیل ذرائع نے بتایا کہ یہ سرچ آپریشن تمام بیرکوں سمیت پوری جیل میں کیا گیاجس کے دوران تمام قیدیوں کے سامان کی تلاشی لی گئی۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات