یوم عاشور پرجلوسوں کی حفاظت کیلئے 5 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کئے گئے جبکہ ،روٹس کومکمل سیل کیا گیا ،ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ

ہفتہ 22 ستمبر 2018 14:23

یوم عاشور پرجلوسوں کی حفاظت کیلئے 5 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2018ء) ڈپٹی انسپکٹر جنر ل پولیس کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے کہا ہے کہ یوم عاشور کے جلوسوں کی حفاظت کے لئے 5 ہزار سے زائد پولیس اہلکار جلوس کی سیکورٹی پر تعینات کئے گئے جبکہ جلوس کے تمام روٹس مکمل سیل بھی کیا گیا ،یہ بات انہوں نے یوم عاشور کے جلوس کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ، ڈی آئی جی پولیس عبدالرزاق چیمہ نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور ایف سی کے ساتھ مل کر سیکورٹی کے بہترین انتظامات کئے گئے جلوس کے راستے میں 8 مساجد تھیں جہاں سیکورٹی انتظامات کئے گئے مساجد میں نماز کی ادائیگی کے بعد وہاں سے جلوس گزرنے کی اجازت دی گئی انہوں نے کہا کہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر جلوس کو مغرب سے قبل اختتام پذیر کیا گیا