ایران، فوجی پریڈ میں دہشت گرد حملہ میں کم از کم 8 فوجی ہلاک ہو گئے

ہفتہ 22 ستمبر 2018 15:59

ایران، فوجی پریڈ میں دہشت گرد حملہ میں کم از کم 8 فوجی ہلاک ہو گئے
تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2018ء) ایرانی جنوب مغربی صوبہ خزستان میںہفتہ کو فوجی پریڈ میں دہشت گرد حملہ میں کم از کم 8 فوجی ہلاک ہو گئے ۔

(جاری ہے)

ایران کے نیم سرکاری میڈیا نے صوبہ کے نائب گورنر علی حسین حسین زادے کے حوالہ سے بتایا کہ 8 سے 9 فوجی حملہ میں شہید ہوئے ہیں جبکہ 20 فوجی زخمی ہوئے ہیں جن کی حالت تشویشناک ہے ۔