محمد نبی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا،

راشد خان ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں زیادہ وکٹیں لینے والے افغانی بائولر بن گئے

ہفتہ 22 ستمبر 2018 17:00

ابوظہبی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2018ء) راشد خان ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں زیادہ وکٹیں لینے والے افغانی بائولر بن گئے، انہوں نے متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ میں سپر فور مرحلے میں پاکستان کے خلاف کھیلے گئے میچ میں 3 وکٹیں لیکر ہم وطن کھلاڑی محمد نبی کا ملک کی طرف سے زیادہ ون ڈے انٹرنیشنل وکٹیں لینے کا ریکارڈ توڑ کر یہ اعزاز حاصل کیا، محمد نبی نے 112 وکٹیں لے رکھی تھیں جبکہ راشد خان کی 50 میچز میں وکٹوں کی تعداد 115 ہو گئی ہے۔