مقبوضہ کشمیر کے مسئلے کو اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں اٹھانا چاہیے ،ْ سابق ہائی کمشنر عبد الباسط

ہفتہ 22 ستمبر 2018 17:42

مقبوضہ کشمیر کے مسئلے کو اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں اٹھانا چاہیے ،ْ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2018ء) بھارت میں تعینات سابق پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے مسئلے کو اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں اٹھانا چاہیے،پاکستان سے مذاکرات منسوخ کرکے بھارت دباؤ برقرار رکھنے کی کوشش کررہا ہے، پاکستان کو دیکھنا ہے کہ ہمارے مفاد میں کیا ہی ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویومیں عبد الباسط نے کہا کہ گزشتہ 5 سال میں پاکستان کی ڈپلومیسی خراب رہی ہے ،ْ گزشتہ 5 سال میں پاکستان نے مقبوضہ کشمیر پر زیادہ فوکس نہیں رکھا، بھارت چاہتا ہے کہ ہم مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ یو این میں نہ اٹھائیں،بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں ظلم کیا جارہا ہے، مقبوضہ کشمیر کے مسئلے کو اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں اٹھانا چاہیے۔

سابق پاکستانی ہائی کمشنر عبد الباسط نے کہا کہ امید کرتا ہوں موجودہ حکومت پاکستان کا ٹھوس مؤقف دنیا کے سامنے رکھے گی، پاکستان کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کیلئے خصوصی نمائندہ ہونا چاہیے، معاملات آگے بڑھانے کے لیے پاکستان کے مؤقف کو ٹھوس انداز میں اپنانا ہوگا۔